فهرس الكتاب

الصفحة 3563 من 6343

{ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ} " پس آپ ان سے اعراض کریں۔" جب ان کا خطاب جہالت کی حدود کو چھونے لگے اور وہ عذاب کے لیے جلدی مچانے لگیں { وَانتَظِرْ} اور اس عذاب کا انتظار کیجیے جو ان پر نازل ہونے والا ہے کیونکہ یہ عذاب ضرور نازل ہوگا، مگر اس کے لیے ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ وقت آجائے گا تو وہ آگے پیچھے نہیں ہوگا۔ { إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ } وہ بھی آپ کے بارے میں شک و شبہ میں پڑے ہوئے ہیں اور برے وقت کے منتظر ہیں حالانکہ اچھا انجام تقویٰ کا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت