فهرس الكتاب

الصفحة 4265 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ نے کفار کا ذکر کرنے کے بعد اہل ایمان کے اوصاف اور ان کی جزا کا ذکر فرمایا: {إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا} " بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے" یعنی اس کتاب پر اور ان امور پر ایمان لائے جن پر کتاب مشتمل ہے اور ان اعمال صالحہ کے ذریعے سے اپنے ایمان کی تصدیق کی جو اخلاص للہ اور متابعت رسول کے جامع ہیں۔ { لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ} " ان کے لئے ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔" یعنی ان کے لئے اجر عظیم ہے جو کبھی منقطع ہوگا نہ ختم ہوگا بلکہ وہ ہمیشہ رہے گا اور ہر گھڑی بڑھتیا ہی چلا جائے گا۔ یہ اجر ہر قسم کی لذات و مشتہیات پر مشتمل ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت