فهرس الكتاب

الصفحة 1546 من 6343

{وَيَا قَوْمِ هَـٰذِهِ نَاقَةُ اللَّـهِ لَكُمْ آيَةً } " اور اے میری قوم ! یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لئے نشانی" کنویں سے ایک دن صرف اونٹنی پانی پیے گی، پھر تمام لوگ اس کے تھنوں سے دود پئیں گے اور ایک دن ان کے پانی پینے کے لئے مقرر ہوگا۔ {فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللَّـهِ } "پس تم اسے چھوڑدو، وہ کھائے پھرے اللہ کی زمین میں" یعنی تم پر اونٹنی کے چارہ وغیرہ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے {وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ } "اور تم اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا" یعنی اس کو قتل کرنے کی نیت سے مت چھونا {فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيبٌ } " ورنہ تمہیں بہت جلد عذاب آپکڑے گا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت