فهرس الكتاب

الصفحة 1818 من 6343

پس {ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا } " چھوڑ دیں ان کو، کھا لیں اور فائدہ اٹھا لیں" اپنی لذتوں سے {وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ } " اور امید ان کو غفلت میں ڈالے رکھے" یعنی وہ دنیا میں باقی رہنے کی امید رکھتے ہیں۔ پس بقاء کی یہ امید انہیں آخرت سے غافل کردیتی ہے {فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ} ''عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا۔" یعنی اپنے باطل موقف کو عنقریب جان لیں گے اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ ان کے اعمال ان کے لئے محض خسارے کا باعث تھے۔ پس وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی مہلت سے دھوکا نہ کھائیں۔ کیونکہ قوموں کے بارے میں یہ مہلت سنت الٰہی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت