فهرس الكتاب

الصفحة 298 من 6343

{مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ} " جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے" یعنی گزشتہ کتابوں کی تائید کرتی ہے جس مسئلہ کے حق میں قرآن فیصلہ دے وہی مقبول ہے اور جس کی یہ تردید کرے وہی ناقابل قبول ہے۔ یہ ان تمام مسائل کے مطابق ہے جن پر تمام رسولوں کا اتفاق ہے۔ ان سے اس کا سچا ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اہل کتاب جب تک قرآن پر ایمان نہ رکھیں تب تک اپنی کتابوں کو سچا نہیں مان سکتے۔ کیونکہ قرآن کا انکار ان کتابوں پر ایمان کو کالعدم کردیتا ہے۔ {وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ} " اس نے (موسیٰ علیہ السلام پر) تورات" اور عیسیٰ علیہ السلا م پر {وَ الْاِنْجِيْلَ} " انجیل کو اتارا تھا"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت