{ فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ } " پس ہم نے انہیں ہلاک کیا جو سخت تھے۔" ان لوگوں سے { بَطْشًا } " قوت میں۔" یعنی زمین کے اندر قوت، افعال اور آثار کے لحاظ سے { وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ } یعنی ان لوگوں کی امثال وخبار گزر چکی ہیں اور ان میں سے بہت سی مثالیں ہم تمہارے سامنے بیان کرچکے ہیں جن میں سامان عبرت اور تکذیب پر زجر و توبیخ ہے۔