فهرس الكتاب

الصفحة 3273 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے اس جزا کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا: {مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ} " جو شخص نیکی لے کر آئے گا۔" یہ اسم جنس ہے جو تمام قسم کی قولی، فعلی اور قلبی نیکیوں کو شامل ہے {فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا} " تو اس کے لئے اس سے بہتر ہے۔" یہ کمترین تفصیل ہے۔ [مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے اس مقام پرسبقت قلم سے سورۃ الانعام کی آیت {فله عشرامثالھا} کی تفسیرکردی ہے۔] {وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ} یعنی وہ ان تمام امور سے مامون اور مصؤن ہوں گے جن سے مخلوق گھبراہٹ اور خوف میں مبتلا ہوگی اگرچہ وہ بھی ان کے ساتھ گھبرارہے ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت