فهرس الكتاب

الصفحة 1146 من 6343

{مَن يُضْلِلِ اللَّـهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ} ''جس کو اللہ گمراہ کر دے، اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور اللہ چھوڑے رکھتا ہے ان کو گمراہ میں سرگرداں" یعنی وہ اپنی سرکشی میں حیران و سرگرداں پھرتے ہیں، وہ اپنی سرکشی سے نکل کر حق کی طرف نہیں آتے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے: {يَسْأَلُونَكَ } " آپ سے پوچھتے ہیں۔" یعنی یہ جھٹلانے والے اور تلبیس کی غرض سے سوال کرنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہیں۔ { عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا} " قیامت کے بارے میں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔" یعنی وہ وقت کب ہوگا جب قیامت کی گھڑی آئے گی اور مخلوق میں قیامت قائم ہوگی۔ {قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي} " کہہ دیجیے ! اس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہے" یعنی قیامت کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کے ساتھ خاص ہے۔ {لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ} " وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کرے گا۔" یعنی وہ وقت جو اس کے قائم ہونے کے لئے مقرر کیا ہوا ہے، صرف اللہ تعالیٰ ہی ظاہر کرے گا { ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ} " وہ بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں" یعنی زمین و آسمان کے رہنے والوں پر قیامت کی گھڑی مخفی ہے، اس گھڑی کا معاملہ ان کے لئے نہایت شدید اور وہ اس گھڑی سے بہت خوف زدہ ہیں۔ {لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً} " اور وہ ناگہاں تم پر آجائے گی۔" یہ گھڑی اچانک انہیں اس طرح آئے گی کہ وہ ان کے خواب و خیال میں بھی نہ ہوگی اور اس کے لئے وہ تیار بھی نہ ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت