فهرس الكتاب

الصفحة 3450 من 6343

چونکہ انہوں نے ایسے اعمال آگے روانہ کیے تھے جو عذاب کے موجب تھے اور ان کے پاس کوئی بھی ایسا عمل نہ تھا جو ثواب کا موجب ہوتا، اس لیے وہ اعمال خیر کے اعتبار سے مفلس ہوں گے اور سخت مایوس ہوں گے۔ ان کی تمام افترا پردازیاں گم ہوجائیں گی، ان کے خود ساختہ معبود ان کو کوئی فائدہ دے سکیں گے نہ ان کی کوئی سفارش کرسکے گا۔ بنا بریں فرمایا: {وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ } " اور نہیں ہوگا ان کے لیے ان کے شریکوں میں سے کوئی بھی" جن کی وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ عبادت کیا کرتے تھے {شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ} "سفارشی اور وہ اپنے شریکوں کا انکار کردیں گے۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت