{وَإِن يُكَذِّبُوكَ } " (اے رسول !) اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں" تو آپ سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء و مرسلین میں آپ کے لئے نمونہ ہے { فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ} " یقینًا آپ سے پہلے بہت سے رسول جھٹلائے گئے۔" تو جھٹلانے والوں کو ہلاک کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں اور ان کے پیرو کاروں کو بچا لیا۔ {وَإِلَى اللّٰـهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ} " تمام معاملات اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ "