اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے محض اللہ کے مخلوق کی خیر خواہی کی اور اپنے باپ اور اپنی قوم سے اس کی ابتد اکی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ} " جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟" یہ استفہام انکاری ہے اور مقصد ان پر حجت قائم کرنا ہے۔