فهرس الكتاب

الصفحة 5907 من 6343

{ لِمَنْ شَاءَ مِنْکُمْ اَنْ یَّسْتَــقِیْمَ} " اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے۔" گمراہی میں سے رشد اور ضلالت میں سے ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد {وَمَا تَشَاءُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَاءَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ} " اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے۔" پس اس کی مشیت نافذ ہے ، ممکن نہیں کہ اس کی مشیت کی مخالفت کی جاسکے یا اس کو روکا جاسکے۔ اس آیت کریمہ اور اس جیسی دیگر آیات میں، دو فرقوں، یعنی قدریہ اور جبریہ، جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کا انکار کرتے ہیں، کارد ہے ۔ جیسا کہ اس کی مثالیں گزرچکی ہیں۔ واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت