فهرس الكتاب

الصفحة 6048 من 6343

{وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی} " اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا۔ " یعنی جو ذکر الہٰی سے متصف ہوا اور اس کا قلب ذکر الہٰی کے رنگ میں ڈوب گیا تو یہ ان اعمال کاموجب بنتا ہے جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے ، خاص طور پر نماز جو ایمان کی میزان ہے۔ یہ ہیں آیت کریمہ کے معنی۔ اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ارشاد: {تزکٰی} کے معنی یہ کرتا ہے اس نے زکوٰۃ فطر دی اور {وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی} سے مراد عید کی نماز ہے، تو یہ اگرچہ لفظ کے ( عمومی) معنی میں داخل ہے اور اس کی جزئیات میں سے ہے مگر صرف یہی ایک معنی نہیں ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت