فهرس الكتاب

الصفحة 2313 من 6343

مگر یہ دعوت اس بدبخت کے کسی کام نہ آئی۔ اس نے ایک جاہل کی مانند جواب دیا: {أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ} " اے ابراہیم ! کیا تو میرے معبودوں سے اعراض کرتا ہے؟" اس نے اپنے معبودوں پر فخر کا اظہار کیا جو پتھر کے بنے ہوئے بت تھے۔ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ان معبودوں سے روگردانی کرنے پر ملامت کرنے لگا، یہ اس کی بہت بڑی جہالت اور بہت بڑا کفر تھا، وہ بتوں کی عبادت پر مدح چاہتا تھا اور اس عبادت کی طرف لوگوں کو دعوت دیتا تھا۔ {لَئِن لَّمْ تَنتَهِ} یعنی اگر تو میرے معبودوں کو سب وشتم کرنے اور مجھے اللہ کی عبادت کی طرف دعوت دینے سے باز نہ آیا { لَأَرْجُمَنَّكَ} یعنی میں تجھے پتھر مار مار کر قتل کر دوں گا {وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا} " اور چھوڑ دے مجھ کو ایک مدت تک" یعنی طویل زمانے تک میرے ساتھ بات نہ کر۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت