فهرس الكتاب

الصفحة 4311 من 6343

{ أَلَاإ ِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَاءِ رَبِّهِمْ } " آگاہ رہو ! یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں ہیں۔" یعنی وہ حیات بعد الموت اور قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں، ان کے نزدیک دنیا کی زندگی کے سوا اور کوئی زندگی نہیں، اس لئے وہ آخرت کے لئے کوئی کام کرتے ہیں نہ آخرت کی طرف التفات کرتے ہیں۔ { أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطٌ } آگاہ ہو ! بے شک اس نے اپنے علم، قدرت اور غلبے سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت