فهرس الكتاب

الصفحة 2143 من 6343

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللّٰـهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ} " کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جس اللہ نے آسمان اور زمین بنائے" جو کہ انسانوں کی تخلق سے زیادہ مشکل امر ہے۔ { قَادِرٌ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ } " وہ قادر ہے کہ پیدا کرے ان جیسوں کو" کیوں نہیں ! بے شک اللہ تعالیٰ ایسا کرنے پر قادر ہے { وَجَعَلَ لَهُمْ أَجَلًا لَّا رَيْبَ فِيهِ} " اور اس نے ان کے لیے ایک مدت مقرر کردی ہے جس میں کوئی شک وشبہ نہیں " اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس گھڑی کو اچانک لے آئے اور اس بات کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی بعد موت پر دلائل و براہین قائم کردیے ہیں۔ {فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُورًا } " پھر بھی نہیں رہا جاتا ظالموں سے نا شکری کیے بغیر" ظلم کرتے اور افترا کرتے ہوئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت