فهرس الكتاب

الصفحة 5860 من 6343

پھر اللہ تبارک وتعالی ٰ نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کھانے میں غوروفکر کرے کہ وہ متعدد مراحل میں سے گزرنے کے بعد کس طرح اس کے پاس پہنچا ہے اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس کھانے کو اس کے لیے آسان بنایا؟ چنانچہ فرمایا: {فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖٓ۔ اَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا} " پس انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا۔ " یعنی ہم نے زمین پر بکثرت بارش برسائی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت