فهرس الكتاب

الصفحة 6326 من 6343

ابولہب، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا، آپ سے شدید عدوات رکھتا تھا اور آپ کو سخت اذیت پہنچاتا تھا ،اس میں کوئی دین کی رمق تھی نہ قرابت کی حمیت۔ اللہ تعالیٰ اس کا برا کرے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس ذم عظیم کے ذریعے سے اس کی مذمت بیان فرمائی جو قیامت کے دن تک اس کے لیے رسوائی ہے۔چنانچہ فرمایا: {تَبَّتْ یَدَآ اَبِیْ لَہَبٍ} یعنی اس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ بدبختی میں پڑگیا { وَّتَبَّ} اس نے نفع حاصل نہ کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت