فهرس الكتاب

الصفحة 3502 من 6343

پس یہ قرآن انہی کے لیے { هُدًى} " ہدایت ہے" راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے اور جہنم کے راستوں سے انہیں بچاتا ہے {وَرَحْمَةً } اور محسنین کے لیے رحمت ہے۔ اس کے ذریعے سے انہیں دنیا و آخرت کی سعادت، خیر کثیر، ثواب جزیل اور فرحت حاصل ہوتی ہے اور گمراہی و بدبختی ان سے دور ہوجاتی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان " محسنین" کا وصف بیان فرمایا کہ وہ علم کامل یعنی یقین محکم رکھتے ہیں جو عمل اور اللہ تعالیٰ کے عذاب کے خوف کا موجب ہے اس لیے وہ اس کی نافرمانیوں کو ترک کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو عمل سے موصوف کیا ہے اور عمل کے ضمن میں دو بہترین اعمال کا ذکر فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت