فهرس الكتاب

الصفحة 5210 من 6343

پھر اللہ تبارک وتعالیٰ نے اہل ایمان کو کفار کی عداوت پر برانگیختہ کرنے کے لیے کفار کی شدت عداوت کا ذکر کیا ہے ،چنانچہ فرمایا: {اِنْ یَّثْقَفُوْکُمْ} یعنی اگر وہ تمہیں پائیں اور تمہیں اذیت پہنچانے کا ان کو موقع ملے {کُوْنُوْا لَکُمْ اَعْدَاءً} تو وہ تمہارے کھلے دشمن ہوجائیں گے۔ {وَّیَبْسُطُوْٓا اِلَیْکُمْ اَیْدِیَہُمْ } اور قتل اور ضرب لگانے وغیرہ کے لیے تمہاری طرف ہاتھ بڑھائیں گے ۔ { وَاَلْسِنَتَہُمْ بِالسُّوْءِ} اور ایسی بات کہیں گے جو تکلیف دہ ہوگی، یعنی گالی وغیرہ۔ {وَوَدُّوْا لَوْ تَکْفُرُوْنَ} "اور وہ خواہش کریں گے کہ کاش تم کفر کرتے ۔"اور یہی وہ غرض وغایت ہے جو وہ تم سے چاہتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت