{ أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ } " یا تمہیں دکھا دیں (وہ عذاب) جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے۔" { فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ } " پس بے شک ہم ان پر قابو رکھتے ہیں۔" مگر اس عذاب کی تعجیل و تاخیر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے تقاضے پر موقوف ہے۔