فهرس الكتاب

الصفحة 6306 من 6343

{فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ} ہلاکت ہے نماز کا التزا م کرنے و الوں کے لیے مگر وہ {عَنْ صَلَاتِہِمْ سَاہُوْنَ} " اپنی نماز سے غافل ہیں۔ "یعنی وہ اپنی نماز کو ضائع کرتے ہیں اس کے وقت مسنون کو ترک کرتے ہیں اور اس کے ارکان کو برے طریقے سے ادا کرتے ہیں اس کا سبب ، اللہ تعالیٰ کے حکم کا عدم اہتمام ہے کہ انہوں نے نماز کو ترک کردیا جو سب سے اہم عبادت ہے۔ نماز سے غفلت ہی ہے جو نمازی کو مذمت اور ملامت کا مستحق بناتی ہے۔ اور رہا نماز کے اندر سہو تو یہ ہر ایک سے واقع ہوجاتا ہے حتیٰ کہ نبی اکرم سے بھی سہو واقع ہوا ہے۔ بنابریں اللہ تعالیٰ نے نماز سے غافل لوگوں کو ریا، قساوت اور بے رحمی جیسے اوصاف سے موصوف کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت