فهرس الكتاب

الصفحة 6199 من 6343

{اَلَیْسَ اللّٰہُ بِاَحْکَمِ الْحٰکِمِیْنَ} " کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ " کیا اس کی حکمت تقاضا کرتی ہے کہ مخلوق کو بے کار اور مہمل چھوڑ دیا جائے ، ان کو حکم دیا جائے نہ کسی چیز سے روکاجائے ، ان کو ثواب عطا کیا جائے نہ عذاب دیاجائے؟ یا وہ جس نے بنی نوع انسان کو کئی مراحل میں پیدا کیا، ان کو اتنی نعمتوں، بھلائیوں اور احسانات سے نوازا جن کو وہ شمار نہیں کرسکتے ، بہترین طیریقے سے ان کی پرورش کی، ضرور ان کو اس گھر کی طرف لوٹائے گا جو ان کاٹھکانا اور ان کی غایت وانتہا ہےجس کا وہ قصد کرتے ہیں اور جس کی طرف وہ ارادہ رکھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت