فهرس الكتاب

الصفحة 1911 من 6343

پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان لوگوں کا وصف بیان کیا اور فرمایا کہ یہ لوگ جس طرح آپ کو ایذا پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح اللہ کو بھی ایذا دیتے ہیں۔ {الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ} " جو کہ ٹھہراتے ہیں اللہ کے ساتھ دوسرے معبود" حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کا رب اور ان کا خالق ہے اور ان پر تمام احسان اسی کی طرف سے ہیں۔ {فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ} " عنقریب وہ جان لیں گے" یعنی جب وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوں گے تو انہیں اپنے کرتوتوں کا انجام معلوم ہوجائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت