فهرس الكتاب

الصفحة 5973 من 6343

اگر تم خوش بخت نکلے تو جزا فضل پر مبنی ہوگی اور اگر تم بدبخت نکلے تو سزا عدل پر مبنی ہوگی اس لیے اللہ تعالیٰ نے جزا کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا: {فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیْنِہٖ} " پس جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ۔" یہ خوش بخت لوگ ہیں {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا} " تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا ۔" یہ اللہ تعالیٰ کے حضور آسان پیشی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ اس سے اس کے گناہوں کا اعتراف کرائے گا حتی ٰ کہ بندہ سمجھے گا کہ وہ ہلاک ہوگیا ،اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: میں دنیا میں تیرے گناہوں کو چھپاتا تھا اور آج بھی تیرے گناہوں کو چھپاؤں گا۔ {وَّیَنْقَلِبُ اِلٰٓی اَہْلِہٖ } اور وہ جنت میں اپنے گھروالوں کی طرف لوٹے گا { مَسْرُوْرًا } " خوش ہو کر۔" کیونکہ اس نے عذاب سے نجات حاصل کی اور ثواب سے فوزیاب ہوا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت