فهرس الكتاب

الصفحة 1792 من 6343

{وَجَعَلُوا لِلَّـهِ أَندَادًا} " اور ٹھہرائے انہوں نے اللہ کے لئے مقابل" یعنی اللہ تعالیٰ کے ہمسر اور شریک { لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ } " تاکہ اس کے راستے سے گمراہ کریں۔" یعنی، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہمسر بناکر اور ان کی عبادت کی طرف دعوت دے کر بندوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکا سکیں {قُلْ} ان کو وعید سناتے ہوئے کہہ دیجئے { تَمَتَّعُواا} اپنے کفر اور گمراہی سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالو۔ پس یہ تمہیں کوئی فائدہ نہ دیں گے { فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ} " اس لیے کہ تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے" اور یہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت