فهرس الكتاب

الصفحة 548 من 6343

ایسا کہنے والا شخص یا تو سب سے زیادہ جاہل یا سب سے کم عقل یا حق کے ساتھ سب سے زیادہ عناد رکھنے والا اور تکبر کا اظہار کرنے والا ہے۔ یہ فی الواقع ایسے ہی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ } یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے۔" یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے دور کردیا اور انہیں اپنی سزا کا مستحق ٹھہرایا۔ {وَمَن يَلْعَنِ اللَّـهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا } " اور جس پر اللہ لعنت کر دے تو تم اس کا کسی کو مددگار نہیں پاؤ گے۔" جسے اللہ تعالیٰ دھتکار دے تو اس کے لیے کوئی مددگار نہیں پائے گا جو اس کی سرپرستی کرے، اس کے مصالح کی نگرانی کرے اور ناپسندیدہ امور میں اس کی حفاظت کرے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی کو اپنے حال پر چھوڑ دینے کی انتہا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت