{فَأَرَادَ} پس فرعون نے ارادہ کیا {أَن يَسْتَفِزَّهُم مِّنَ الْأَرْضِ } ''کہ وہ ان کو اس زمین (مصر) سے نکال دے۔'' یعنی بنی اسرائیل کو سرزمین مصر سے نکال کر جلاوطن کر دے {فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ جَمِيعًا} "پس ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو سب کو غرق کردیا" اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو ان کی زمینوں اور گھروں کا وارث بنا دیا۔