فهرس الكتاب

الصفحة 4959 من 6343

{اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْـبَانٍ} ''سورج اور چاند ایک حساب سے چلتے ہیں۔'' یعنی اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کو پیدا کیا، ان کو مسخر کیا جو بندوں پر رحمت اور ان کے ساتھ عنایت کے طور پر ایک متعین حساب اور مقرر انداز سے چل رہے ہیں نیز اس لیے کہ اللہ ان کے ذریعے سے بندوں کے مصالح کا انتظام کرتا ہے تاکہ بندے ماہ وسال کی گنتی اور حساب کی معرفت حاصل کرلیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت