فهرس الكتاب

الصفحة 3250 من 6343

{ بَلِ ادَّارَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ} " بلکہ ان کا علم آخرت کے بارے میں ختم ہوگیا ہے۔" یعنی بلکہ ان کا علم کمزور ہے، ان کا علم یقینی نہیں ہے اور وہ ایسا علم نہیں جو قلب کی گہرائیوں تک پہنچ سکے۔ یہ علم کا قلیل ترین اور ادنیٰ ترین درجہ ہے۔ بلکہ ان کے پاس کوئی قوی علم ہے نہ کمزور {بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْهَا} " بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں۔" یعنی آخرت کے بارے میں۔ شک علم کو زائل کردیتا ہے کیونکہ علم اپنے تمام مراتب میں کبھی شک کے ساتھ یکجا نہیں ہوتا۔ { بَلْ هُم مِّنْهَا} " بلکہ وہ اس سے" یعنی آخرت کے بارے میں {عَمُونَ } " اندھے ہیں۔" ان کی بصیرتیں ختم ہوگئیں۔ ان کے دلوں میں آخرت کے وقوع کے بارے میں کوئی علم ہے نہ اس کا کوئی احتمال بلکہ وہ آخرت کا انکار کرتے ہیں اور اس کو بہت بعید سمجھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت