فهرس الكتاب

الصفحة 5676 من 6343

{فَوَقٰیہُمُ اللّٰہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ} " پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچالے گا۔" پس انہیں وہ عظیم گھبراہٹ غم زدہ نہیں کرے گی اور فرشتے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہیں گے:" یہ وہ دن ہے جس کا تمہارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا۔" { وَلَقّٰیہُمْ} یعنی اللہ تعالیٰ ان کو اکرام وتکریم سے سرفراز کرے گا {نَضْرَۃً} یعنی ان کے چہروں کو تازگی عطا کرے گا { وَّسُرُوْرًا} اور ان کے دلوں کو سرور سے لبریز کرے گا۔

پس اللہ تعالیٰ ان کے لیے ظاہری اور باطنی نعمتوں کو اکٹھا کردے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت