فهرس الكتاب

الصفحة 2387 من 6343

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا: {خُذْهَا وَلَا تَخَفْ} " اسے پکڑ لے اور مت ڈر" یعنی اس سے تجھ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔ {سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ } یعنی ہم اسے اس کی اصلی ہئیت اور صفت کی طرف لوٹا دیں گے جو عصا کی ہوتی ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے ایمان اور تسلیم و رضا سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کی اور سانپ کو پکڑ لیا اور سانپ اسی جانے پہچانے عصا میں تبدیل ہوگیا۔ یہ (پہلا) معجزہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت