فهرس الكتاب

الصفحة 1264 من 6343

{خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا } " اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے" وہ وہاں سے منتقل ہوں گے نہ وہاں سے نکلنا چاہیں گے۔ {إِنَّ اللَّـهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ} " بے شک اللہ کے پاس ہے بڑا اجر" اجر کی کثرت اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی بعید نہیں اور نہ اس اجر کا بڑا اور اچھا ہونا اس ہستی کے بارے میں کوئی تعجب خیز ہے جو کسی چیز سے جب کہتی ہے " ہوجا" تو وہ ہوجاتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت