فهرس الكتاب

الصفحة 6046 من 6343

{ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْہَا وَلَا یَحْیٰی} " جہاں پھر نہ وہ مرے گا نہ جیے گا۔ " یعنی ان کو دردناک عذاب دیا جائے گا، اس میں کوئی راحت ہوگی نہ استراحت حتی ٰ کہ وہ موت کی تمنا کریں گے مگر موت ان کو نہیں آئے گی ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا } (فاطر:35؍36) " نہ ان کو موت آئے گی کہ مرجائیں ، نہ جہنم کا عذاب ان سے ہلکا کیا جائے گا۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت