{ الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ} وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے معبودوں کی بھی عبادت کرتا ہے جو کسی نفع و نقصان، زندگی اور موت اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ {فَأَلْقِيَاهُ} اس کے دونوں ساتھی فرشتو ! اس کو ڈال دو { فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ} " سخت عذاب میں۔" جو سب سے بڑا، سب سے سخت اور سب سے برا عذاب ہے۔