فهرس الكتاب

الصفحة 5904 من 6343

{وَمَا ہُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ} " اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ہے۔" چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ان دو مکرم رسولوں کا ذکر کرکے اپنی کتاب کی جلالت اور فضیلت کا ذکر کیا اور ان کی مدح وثنا کی جن کے ذریعے سے یہ کتاب لوگوں کے ہاتھوں تک پہنچی ، اس لیے اس نے اس کتاب سے ہر آفت اور ہر نقص کو دور ہٹا دیا جو اس کی صداقت میں قادح ہوسکتا ہے، بنابریں فرمایا: {وَمَا ہُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ} " اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ہے ۔" جو اللہ تعالیٰ اور اس کے قرب سے بہت دور ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت