{فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ } ''پھر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو بلایا۔'' جواونٹنی کو ہلاک کرنے میں براہ راست ملوث تھا جو اپنے قبیلے کا سب سے بدبخت شخص تھا۔ {فَتَعَاطٰی} تو قوم ثمود نے اس کو اونٹنی ہلاک کرنے کا جو حکم دیا تھا اس نے اس کی اتباع کی۔ { فَعَقَرَ} چنانچہ اس نے اس کو قتل کرڈلا۔