{ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ } ''اور وہ (زنا سے) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔'' اور کامل حفاظت یہ ہے کہ ان تمام امور سے اجتناب کیا جائے جو زنا کی دعوت دیتے ہیں، مثلًا غیر محرم کو دیکھنا اور چھونا وغیرہ۔ پس وہ اپنی شرم گاہوں کی ہر ایک سے حفاظت کرتے ہیں۔