{اِلٰٓی اَہْلِہٖ یَتَمَطّٰی} " اپنے گھروالوں کی طرف اکڑتا ہوا " یعنی اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کو وعید سنائی ، فرمایا: {أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ} " افسوس ہے تجھ پر، پھر افسوس ہے، پھر افسوس ہے تجھ پر، پھر افسوس ہے۔" یہ وعید کے کلمات ہیں اور تکرار وعید کے لیے ان کو مکرر کہا ہے۔