{وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ} " اور تم کیا سمجھو کہ وہ (ھاویہ) کیا ہے۔" یہ سوال اس کے معاملے کو بڑا ہولناک کر کے دکھاتا ہے۔ پھر اپنے ارشاد سے اس کی تفسیر فرمائی: {نَارٌ حَامِیَۃٌ} سخت حرارت والی آگ، اس کی حرارت دنیا کی آگ سے ستر گنا زیادہ ہوگی ۔ ہم اس آگ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔