فهرس الكتاب

الصفحة 4945 من 6343

{اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ} یعنی وہ لوگ جنہوں نے نہایت کثرت سے جرائم کا ارتکاب کیا۔ اس سے مراد بڑے بڑے گناہ، یعنی شرک اور معاصی وغیرہ ہیں۔ {فِیْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ} ''وہ گمراہی اور دیوانگی میں پڑے ہیں۔'' یعنی وہ دنیا میں گمراہ تھے، وہ علم کی گمراہی اور عمل کی گمراہی میں مبتلا تھے۔ وہ قیامت کے روز دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے، ان پر آگ بھڑکائی جائے گی، آگ ان کے جسموں میں شعلہ زن ہوگی یہاں تک کہ ان کے دلوں تک پہنچ جائے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت