جب لوگ اکٹھے ہوگئے اور ابراہیم علیہ السلام کو بھی حاضر کیا گیا تو انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پوچھا { أَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا } "کیا تو نے یہ کیا ہے؟" یعنی بتوں کو توڑا ہے {بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ } یہ استفہام تقریری ہے یعنی اس اقدام کی تجھے کیسے جرات ہوئی؟