فهرس الكتاب

الصفحة 2251 من 6343

چنانچہ ذوالقرنین نے ان سے کہا: {مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ } " مجھے میرے رب نے جو قوت عطا کی ہے، وہ بہتر ہے" یعنی جو بھلائی مجھے اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تم مجھے عطا کرنا چاہتے ہو۔ البتہ میں چاہتا ہوں کہ تم افرادی قوت اور اپنے ہاتھوں کے ذریعے سے میری مدد کرو۔ { أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا } " میں بنا دیتا ہوں تمہارے اور ان کے درمیان ایک موٹی دیوار" یعنی میں ایسی رکاوٹ تعمیر کئے دیتا ہوں جسے وہ عبور کر کے تم پر حملہ آور نہیں ہوسکیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت