فهرس الكتاب

الصفحة 1131 من 6343

پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: { وَإِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ} " اور جس وقت اٹھایا ہم نے پہاڑ ان کے اوپر'' یعنی جب انہوں نے تورات کے احکام کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان پر عمل کو لازم کردیا اور ان کے سروں پر پہاڑ کو معلق کردیا۔ پہاڑ ان پر یوں تھا {كَأَنَّهُ ظُلَّةٌ وَظَنُّوا أَنَّهُ وَاقِعٌ بِهِمْ } " گویا کہ وہ سائبان ہو اور وہ سمجھے کہ پہاڑ ان پر گرنے کو ہے۔" ان سے کہا گیا۔ {خُذُوا مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ} " پکڑو جو ہم نے دیا ہے تم کو زور سے" یعنی پوری کوشش اور جہد سے پکڑے رہو۔ {وَاذْكُرُوا مَا فِيهِ} " اور یاد رکھو جو اس میں ہے" درس، مباحثے اور عمل کے ذریعے سے اس کے مضامین کو یاد رکھو {لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ } " شاید کہ تم بچ جاؤ۔" جب تم یہ سب کچھ کرلو گے تو امید ہے کہ تم پرہیز گار بن جاؤ گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت