فهرس الكتاب

الصفحة 4897 من 6343

{فَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ وَاعْبُدُوْا} ''اب تم اللہ کے حضور سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو۔'' اللہ تعالیٰ کے لیے خاص طور پر سجدے کا حکم دینا اس کی فضیلت پر دلالت کرتا ہے نیز یہ کہ سجدہ عبادت کا سرنہاں اور اس کالب لباب ہے اس کی روح خشوع وخضوع ہے۔ حالت سجدہ بندے کا وہ عظیم ترین حال ہے جس میں بندے پر خضوع طاری ہوتا ہے، بندے کا قلب وبدن دونوں خضوع کی حالت میں ہوتے ہیں، بندہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنا بلند ترین عضو اس حقیر زمین پر رکھ دیتا ہے جو قدموں کے روندنے کا مقام ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے عمومی طور پر عبادت کا حکم دیا جو ان تمام اعمال اور اقوال ظاہرہ وباطنہ کو شامل ہے جن کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور ان سے راضی ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت