فهرس الكتاب

الصفحة 5283 من 6343

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ } اللہ تعالیٰ متقی شخص کے لیے ایسی جگہوں سے رزق پہنچاتا ہے جہاں سے رزق کا آنا اس کے وہم وگمان میں ہوتا ہے نہ اسے اس کا شعور ہوتا ہے۔ { وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ} جو کوئی اپنے دین اور دنیا کے معاملات میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے ،یعنی کسی چیز کے حصول میں جو اس کے لیے نفع مند ہو اور کسی چیز کو دور ہٹانے میں جو اس کے لیے ضرر رساں ہو اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور اس میں آسانی پیدا کرنے میں اللہ تعالیٰ بھروسا کرتا ہے { فَهُوَ حَسْبُهُ } تو وہ اس معاملے میں اس کے لیے کافی ہوجاتا ہے ،جس میں اس نے اس پر بھروسا کیا تھا۔ جب معاملہ غنی، قوی، غالب اور نہایت رحم والی ہستی کی کفالت میں ہے تو وہ ہستی بندے کے ہر چیز سے زیادہ قریب ہے۔ مگر بسا اوقات حکمت الٰہیہ مناسب وقت تک اس کی تاخیر کا تقاضا کرتی ہے۔ بنا بریں فرمایا: {اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ } "بے شک اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے۔" یعنی اس کی قضا وقدر کا نافذ ہونا لازمی امر ہے، لیکن { قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا} اس نے ایک وقت اور ایک مقدار مقرر کررکھی ہے جس سے یہ چیز تجاوز کرتی ہے نہ کوتاہی کرتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت