{صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ} " صرف ایک زور کی آواز کا جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔'' یعنی اب اس عذاب کو روکنا اور اس کا واپس ہونا ممکن نہیں۔ اگر یہ اپنے شرک اور انھی اعمال پر قائم رہے تو یہ چنگھاڑ انہیں ہلاک کر کے ان کا استیصال کر ڈالے گی۔