{ فَاذْكُرُوا آلَاءَ اللَّـهِ} " پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو۔" یعنی تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو کہ اس نے تمہیں اپنے فضل و کرم، رزق اور قوت سے نوازا {وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ} " اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو۔" یعنی فساد اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں کے ذریعے سے زمین کو مت اجاڑو، کیونکہ گناہ آباد شہریوں کو بیابان بنا دیتے ہیں۔ چنانچہ ان کے شہر ان سے خالی ہوگئے اور ان کے مساکن بے آباد اجڑے ہوئے باقی رہ گئے۔