فهرس الكتاب

الصفحة 369 من 6343

{يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ} " وہ اپنی رحمت کے ساتھ جسے چاہے مخصوص کرلے" یعنی اس کی وہ مطلق رحمت جو دنیا میں ہوتی ہے اور آخرت سے متصل ہے۔ اس سے مراد دین کی نعمت اور اس کی تکمیل کرنے والی چیزیں ہیں۔ { وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ} اور اللہ بڑے فضل والا ہے" اس کے فضل کی وسعت بیان نہیں کی جاسکتی، بلکہ کسی انسان کے دل میں اس کا خیال بھی نہیں آسکتا۔ اس کا فضل و احسان وہاں تک پہنچتا ہے جہاں تک اس کا علم پہنچتا ہے۔ اے ہمارے رب ! تیری رحمت اور تیرا علم ہر شے کو محیط ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت