فهرس الكتاب

الصفحة 4055 من 6343

{هَـٰذَا } " یہ" یعنی انبیاء و مرسلین اور ان کے اوصاف کا تذکرہ تو { ذِكْرٌ} " نصیحت ہے'' اس نصیحت کرنے والے قرآن کریم میں تاکہ ان کے احوال سے نصیحت حاصل کرنے والے نصیحت حاصل کریں، اقتدا کرنے والے ان کے اوصاف حمیدہ کی پیروی کے مشتاق ہوں اور ان اوصاف زکیّہ اور ثنائے حسن کی معرفت حاصل ہو، جن سے اللہ تعالیٰ نے ان کو سرفراز فرمایا۔ یہ بھی ذکر کی ایک قسم ہے، یعنی اہل خیر کا تذکرہ اہل خیر اور اہل شرکی جز او سزا کا تذکرہ بھی ذکر ہی کی ایک قسم ہے، اس لیے فرمایا: {وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ} یعنی ان تمام مومنین اور مومنات کے لیے جو اپنے رب کے حکم کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب کے ذریعے سے تقوی اختیار کرتے ہیں {لَحُسْنَ مَآبٍ} بہترین ٹھکانا اور خوب ترین مرجع ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے اس بہترین ٹھکانے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت